یہ گنتی ہاتھ سے ہوگي ادھر عراقی الیکشن کمیشن کے رکن حمدیہ الحسینی نے کہا ہے کہ فيڈرل عدالت کا حکم نافذالعمل ہے اور الیکشن کمیشن ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے ضروری سارے اقدامات انجام دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ووٹوں کی گنتی کےلئے تجربہ کار افراد کی خدمات حاصل کی جائيں گي اور سیاسی پارٹیوں نیز عالمی برادری کے مبصرین بھی گنتی کے موقع پرموجود رہیں گے ۔
یادرہے نوری المالکی کے اتحاد نے انتخابات میں دھاندلی پرشواہد پیش کرتےہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا ۔ ادھر عراقی گروہوں اور شخصیتوں کا کہنا ہےکہ عراق کے انتخابات کے دوران سعودی عرب اور امریکہ نے براہ راست مداخلت کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/152